vosa.tv
Voice of South Asia!

 شکاگو میں عائزہ خان اور دانش تیمور کا جادو چل گیا

0

 شکاگو کے مضافاتی علاقے ماؤنٹ پراسپیکٹ میں منعقدہ "ملاقات اور استقبال قوالی نائٹ ود دانش تیمور اینڈ عائزہ خان” میں پاکستانی سپر اسٹار جوڑے نے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 یہ ایونٹ اولیو پیلس بینکوئٹس میں منعقد ہوا جہاں 600 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں پاکستانی امریکیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں بھارتی نژاد شائقین بھی شامل تھے۔عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے منفرد دلکش انداز اور دوستانہ گفتگو سے شرکاء کو محظوظ کیا، جبکہ معروف "وڈا بینڈ” نے لائیو قوالی پرفارمنس کے ذریعے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ شو کے میزبان ذکی بالاساط تھے اور آفتاب بیگ، الطاف بخاری، فرح باری، رضی محی الدین، اور منوج راٹھور ایونٹ کے مرکزی اسپانسرز میں شامل تھے۔اگرچہ ٹریفک کی وجہ سے شو کا آغاز کچھ تاخیر سے ہوا، لیکن جیسے ہی یہ جوڑا سٹیج پر پہنچا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے دوران دونوں فنکاروں نے اپنی فنی اور ذاتی زندگی سے دلچسپ تجربات شیئر کیے اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کو خصوصی ایوارڈز پیش کیے گئے۔ حاضرین کو ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز لینے کا موقع بھی ملا جبکہ آخر میں شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل زمان مہدی اور ڈپٹی قونصل جنرل سعید علی نے بھی شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق یہ شکاگو کی تاریخ کے کامیاب ترین ایونٹس میں سے ایک قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.