vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکی ریاستوں کا فوڈ ایڈ معطلی پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

0

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ نومبر میں وفاقی فوڈ ایڈ پروگرام کے تحت امداد نہیں ملے گی، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔

امریکہ کی 25 ڈیموکریٹ اکثریتی ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے تاکہ فوڈ ایڈ کی معطلی کو روکا جا سکے۔یہ مقدمہ بوسٹن کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ ریاستوں کا مؤقف ہے کہ محکمہ زراعت (USDA) کے پاس 6 ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈز موجود ہیں جنہیں استعمال نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق فوڈ اینڈ نیوٹریشن ایکٹ 2008 کے تحت حکومت پر لازم ہے کہ اہل خاندانوں کو مدد فراہم کرے۔دوسری جانب محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ "فیصلہ ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں ہے کہ وہ حکومت دوبارہ کھولنے پر رضامند ہوں یا پارٹی کے انتہاپسند دھڑے کے دباؤ میں رہیں۔” شٹ ڈاؤن نے نہ صرف فوڈ اسٹیمپس بلکہ WIC پروگرام کو بھی متاثر کیا ہے جس کے تحت خواتین، بچوں اور نوزائیدہوں کو خوراکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.