ٹوکیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کی نئی وزیراعظم سانائے تکائچی سے ملاقات کے دوران جاپان کو “انتہائی مضبوط اتحادی” قرار دیا۔
تکائچی چند روز قبل جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جاپان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ملاقات میں 550 ارب ڈالر کی جاپانی سرمایہ کاری کے معاہدے کی بھی تصدیق کی گئی، جبکہ “نایاب معدنیات” کی فراہمی کے تحفظ سے متعلق ایک نیا فریم ورک طے پایا۔ دونوں ملکوں نے اس شراکت کو “سنہری دور” کا آغاز قرار دیا۔تکائچی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ٹرمپ کی سفارتی حکمتِ عملی کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے ٹاکائچی کو جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ دوطرفہ دوپہر کے کھانے میں امریکی گوشت اور جاپانی چاول پیش کیے گئے، جہاں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔