vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں بریسٹ کینسر آگاہی کیلئے پنک واک کا انعقاد

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے تحت "یلا موو کلب” کی جانب سے پنک واک کا اہتمام کیا گیا۔

 واک میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی، امریکی، برطانوی اور دیگر غیر ملکی مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ واک سپورٹس بلیوارڈ میں منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے دو کلومیٹر تک پیدل چل کر بریسٹ کینسر کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کی۔شرکاء نے بریسٹ کینسر کی وجوہات، اس کے علاج اور عالمی سطح پر جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس بیماری سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے وہ اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ تقریب کا مقصد نہ صرف آگاہی پھیلانا بلکہ خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے بااختیار بنانا بھی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.