vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے 50 سے زائد ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس پیش کیے گئے۔

دو روزہ ایونٹ میں معروف بلڈرز، ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اوورسیز سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانا تھا۔ افتتاحی تقریب کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود، پاکستان بزنس فورم سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں، بزنس وومن ڈاکٹر سمیرا عزیز اور دیگر معزز شخصیات نے کیا۔ سردار طاہر محمود نے کہا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور منافع بخش شعبہ ہے اور ملک تیزی سے ڈیجیٹل ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ ملک میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے خوابوں کا گھر پاکستان میں تعمیر کریں۔ افتتاحی تقریب میں بزنس کمیونٹی، میڈیا نمائندگان اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.