امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی رات جارجیا ایونیو اور ہاورڈ پلیس کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں چار نوجوان اور ایک کم عمر لڑکا شامل ہے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد درجنوں افراد خوف کے باعث جارجیا ایونیو سے بھاگتے ہوئے قریب واقع میکڈونلڈز کی جانب چلے گئے۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تین اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کوئی بھی ہاورڈ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب یونیورسٹی میں ہوم کمنگ ویک اینڈ کی تقریبات جاری تھیں، جن میں جمعے کو استقبالیہ تقریب اور گریگ اسٹیپ شو شامل تھے۔