vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی اسرائیلی قبضے کی کوششوں پر شدید مذمت

0

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیلی حدود میں ضم کرنے کی کوششوں اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے امکانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیے گئے مجوزہ بل کے ذریعے غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی دائرہ اختیار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام اٹھائے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے روکا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کے تحفظ کے لیے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، تاکہ فلسطینیوں کے لیے امن، انصاف اور وقار کو یقینی بنایا جا سکےترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.