vosa.tv
Voice of South Asia!

 میئر ایڈمز کا 75 ہزار نیویارکرز کا 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا میڈیکل قرض معاف

0

نیویارک کی انتظامیہ نے 75 ہزار سے زائد ورکنگ کلاس نیویارکرز کا تقریباً 135 ملین ڈالر کا میڈیکل قرض معاف کر دیا ہے۔

یہ پروگرام "انڈیو میڈیکل ڈیبٹ” نامی غیر منافع بخش تنظیم کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت تین سال میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ نیویارکرز کو دو ارب ڈالر تک کے قرض سے نجات دلائی جائے گی۔ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا میونسپل میڈیکل ڈیبٹ ریلیف پروگرام ہے۔میئر ایڈمز نے اس موقع پر آٹھ نئے "فنانشل ایمپاورمنٹ سینٹرز” کے افتتاح کا بھی اعلان کیا، جو نیویارک سٹی ہیلتھ + اسپتالوں کے مختلف مراکز میں قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں شہریوں کو مالی مشاورت، قرض کم کرنے اور بہتر مالی منصوبہ بندی کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ میڈیکل قرض کے بوجھ سے بچ سکیں۔میئر ایڈمز نے کہا، میڈیکل قرض برسوں سے محنت کش شہریوں کے لیے دباؤ اور مالی تباہی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ہم نیویارکرز کو اس خوف سے آزاد کر رہے ہیں کہ بیمار ہونے سے ان پر مالی بوجھ پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.