vosa.tv
Voice of South Asia!

 یونیورسٹی آف ورجینیا اور امریکی محکمہ انصاف کے درمیان تاریخی معاہدہ

0

امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف ورجینیا کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کو وفاقی شہری حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے، جن میں نسل، جنس یا قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک شامل ہے۔

معاہدے کے تحت یونیورسٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ محکمہ انصاف کی "وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والے اداروں کے لیے غیر قانونی امتیاز کے بارے میں رہنما ہدایات” پر مکمل عمل کرے گی، تاکہ داخلوں، بھرتیوں یا دیگر سرگرمیوں میں کسی قسم کا غیر قانونی نسلی امتیاز نہ ہو۔ یونیورسٹی 2028 تک ہر تین ماہ بعد محکمہ انصاف کو متعلقہ معلومات فراہم کرے گی، جبکہ یونیورسٹی کے صدر ذاتی طور پر اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ادارہ معاہدے کی تمام شرائط پر عمل کر رہا ہے۔محکمہ انصاف نے یونیورسٹی کے داخلہ پالیسیوں اور شہری حقوق سے متعلق جاری تحقیقات کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اگر یونیورسٹی "تنوع، برابری اور شمولیت” (DEI) سے متعلق اپنی مجوزہ اصلاحات مکمل کر لیتی ہے تو تحقیقات مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.