vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، امریکی سفارتی کوششیں تیز

0

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔جنگ بندی ختم ہونے کی کوششوں پر امریکا نے سفارتی کوششیں تیز کردیں ہے۔ 

فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے طفح میں اسرائیلی فائرنگ سے چار شہری اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے تباہ شدہ گھروں کا جائزہ لینے واپس گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ان جنگجوؤں پر فائر کیا جو ’’پیلی لکیر‘‘ عبور کر کے فوج کے قریب آئے۔ امریکا کی ثالثی سے دس اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات لگا رہے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں اتوار کو بیالیس افراد مارے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.