vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں ’فن اینڈ فئیر‘ کی رنگا رنگ تقریب، ثقافتی رنگوں کی بہار

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’’فن اینڈ فئیر‘‘ کے نام سے ایک شاندار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

س خوبصورت اور دیدہ زیب تقریب میں ایشیائی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے۔ چیف آرگنائزر مس نازیہ زوہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف ایشیائی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستانی خواتین اپنے کلچر، مقامی روایات اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ تقریب میں معروف گلوکار شازیل علی، بسام، شایان کاشف اور زینہا نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل کو گرما دیا، جبکہ شرکاء نے بھی ان کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ شرکاء نے ’’فن اینڈ فئیر‘‘ کی پوری ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ پردیس میں بسنے والوں کو وطن جیسی خوشگوار تفریح میسر آتی رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.