جدہ میں PIPEX 2025 کا اعلان، پاکستانی پراپرٹی منصوبے نمائش کے لیے تیار
PIPEX 2025 پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن جدہ کے حوالے سے پریس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن (PIPEX 2025) کے حوالے سے منعقدہ پریس میٹ میں آرگنائزر عمران خٹک نے بتایا کہ ایونٹ کا مقصد پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینا اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو محفوظ و منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیبیشن کا دسواں ایڈیشن 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ہوٹل گلیریا جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ممتاز ڈویلپرز شرکت کریں گے۔ پچاس سے زائد معروف پراپرٹی پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں الکبیر ڈیویلپرز، کنگڈم گروپ، فیصل ٹاؤن اور دیگر نمایاں ادارے شامل ہیں۔ پریس میٹ میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم، پاک اوورسیز میڈیا فورم اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین پاک اوورسیز میڈیا چوہدری ریاض گھمن نے ایونٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل میڈیا تعاون کی یقین دہانی کرائی۔