vosa.tv
Voice of South Asia!

ادیس ابابا میں "میڈ اِن پاکستان” نمائش اور تجارتی کانفرنس کا آغاز

0

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں "پانچویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور "میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز ہو گیا۔ تین روزہ اس ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندے شریک ہیں۔

نمائش اور کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے سرکاری و نجی نمائندوں نے شرکت کی، جس سے دوطرفہ تجارت کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ "میڈ اِن پاکستان” نمائش نے ایتھوپیا سمیت پورے براعظم افریقہ میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔پاکستان کے وزیرِ تجارت جام کمال خان نے نمائش کا دورہ کیا اور افتتاحی خطاب میں کہا کہ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا ایک اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایتھوپیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا نے تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایتھوپیا تجارت کو آسان بنانے کے لیے لاجسٹک نظام میں مسلسل بہتری لا رہا ہے، اور پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان کے مطابق اس ایونٹ سے خطے میں معاشی انضمام اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.