vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک سٹی کا ’’پلانڈ پیرنٹ ہُڈ‘‘ کے وفاقی فنڈز کے تحفظ کے لیے قانونی اقدام

0

نیویارک سٹی نے 22 امریکی شہروں اور کاؤنٹیوں کے اتحاد کے ساتھ مل کر ’’پلانڈ پیرنٹ ہُڈ‘‘ کے وفاقی فنڈز کے تحفظ کے لیے ایک امیکَس بریف دائر کیا ہے۔

یہ ادارہ تولیدی صحت کی خدمات جیسے حمل کے ٹیسٹ، مانع حمل معلومات، اسقاط حمل، کینسر اسکریننگ اور ایچ آئی وی کے علاج فراہم کرتا ہے۔ یہ بریف اس مقدمے میں جمع کرایا گیا ہے جو ’’پلانڈ پیرنٹ ہُڈ فیڈریشن آف امریکا‘‘ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر کیا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منظور کردہ ’’ون بگ بیوٹی فل بل‘‘ کے تحت شامل سیکشن 71113 غیرقانونی طور پر ایسے مراکز کے فنڈز روک دیتا ہے جو اسقاط حمل کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس قانون کے مطابق ایک سال کے لیے میڈیکیڈ فنڈنگ ان مراکز کے لیے بند کی جا رہی ہے جنہیں 2023 میں 8 لاکھ ڈالر سے زیادہ وفاقی امداد ملی تھی، جو تقریباً مکمل طور پر ’’پلانڈ پیرنٹ ہُڈ‘‘ پر لاگو ہوتا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ تولیدی صحت بھی صحت ہی کا ایک حصہ ہے، اور ہماری انتظامیہ ہمیشہ نیویارک کے شہریوں کو ان کی ضرورت کی طبی سہولیات تک رسائی کے حق کے لیے کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’فنڈز میں کمی ہزاروں کم آمدنی والے نیویارک کے شہریوں اور ملک بھر کے تقریباً دس لاکھ مریضوں کو نقصان پہنچائے گی جو ان کلینکس پر انحصار کرتے ہیں۔اس اقدام میں نیویارک کے ساتھ لاس اینجلس، اوکلینڈ، سان ہوزے، بالتیمور، منییاپولس، ہوبوکن، روچیسٹر، کولمبس، پورٹ لینڈ، بیلنگھم، میڈیسن اور دیگر شہروں و کاؤنٹیوں نے بھی شرکت کی ہے تاکہ خواتین کی صحت اور تولیدی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.