vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر ٹرمپ کا ٹرائی اسٹیٹ کے اربوں ڈالر کے فنڈز ختم کرنے کا اعلان

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ پر مشتمل ٹرائی اسٹیٹ خطے کے لیے مختص اربوں ڈالر کے فنڈز کو ختم کر دیا ہے۔

ان فنڈز میں ہڈسن گیٹ وے ٹنل جیسے بڑے منصوبوں کے لیے دی جانے والی رقم بھی شامل ہے۔ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی سیکنڈ ایونیو سب وے کی توسیع جیسے انفراسٹرکچر منصوبوں کے فنڈز منجمد کر چکی تھی، تاہم بدھ کو صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، یہ صرف نوکریوں کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ نیویارک کے اربوں ڈالر کے منصوبے کا بھی ہے جس کے لیے شو مر نے بیس سال تک محنت کی، اسے ختم کر دیا گیا ہے۔سینیٹر چَک شومر نے ٹرمپ کے اس اقدام کو "انتقامی اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیٹ وے پروجیکٹ امریکا کے اہم ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ان کے بقول، یہ اقدام نیویارک اور نیو جرسی کے لاکھوں مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا، معیشت کو نقصان پہنچائے گا اور ہزاروں نوکریاں ختم کر دے گا۔ہڈسن ریور ریل ٹنل منصوبہ ایک صدی پرانے نظام کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان سفر کو آسان بنائے گا، جہاں روزانہ سینکڑوں ایم ٹریک اور کمیوٹر ٹرینیں لاکھوں مسافروں کو لے کر گزرتی ہیں۔ تاخیر کی صورت میں اس کے اثرات پورے مشرقی ساحل، بوسٹن سے واشنگٹن تک، محسوس کیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.