پاکستانی وزارتِ خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ملاقات کے دوران پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو واضح کیا اور علاقائی سالمیت و قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان کے بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ دفترِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے گی۔افغان حکومت کے ترجمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ افغان ترجمان کو اپنے ملک کے امور پر توجہ دینی چاہیے اور ایسے معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔