vosa.tv
Voice of South Asia!

 غزہ: جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی فائرنگ سے 5 فلسطینی جاں بحق

0

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

 طبی ذرائع نے بتایا کہ شجاعیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ان افراد نے ’’زرد لکیر‘‘ عبور کرنے کی کوشش کی تھی، جو جنگ بندی معاہدے کے تحت فوجی پیچھے ہٹنے کی حد مقرر کی گئی ہے، اسی دوران فوج نے مبینہ ’’خطرے‘‘ کو دور کرنے کے لیے فائرنگ کی۔گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے مطابق اسرائیل اور حماس نے تمام باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں زندہ اور مردہ  کی رہائی کے بدلے تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی فوج کو اگلے مورچوں سے ’’زرد لکیر‘‘ تک پیچھے ہٹنا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ نقشے کے مطابق اس حد کے بعد بھی تقریباً 58 فیصد غزہ اسرائیلی کنٹرول میں رہتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں کئی ابہام موجود ہیں، خاص طور پر اسرائیل کے مکمل انخلا کے بارے میں کوئی واضح ضمانت نہیں دی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ’’دہشت گردی کے خطرے‘‘ کے خاتمے تک بفر زون میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے، جس سے اس کی موجودگی غیر معینہ مدت تک جاری رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.