vosa.tv
Voice of South Asia!

لاس اینجلس میں امیگریشن کارروائیوں پر ہنگامی حالت کے نفاذ پر ووٹنگ آج متوقع

0

لاس اینجلس: لاس اینجلس کاؤنٹی کے حکام آج ہنگامی حالت نافذ کرنے پر ووٹ ڈالیں گے، تاکہ وفاقی امیگریشن چھاپوں سے مالی طور پر متاثرہ رہائشیوں کو امداد فراہم کی جا سکے۔

اس اقدام سے مقامی انتظامیہ کو کرایہ ادا نہ کر پانے والے کرایہ داروں کو مالی مدد دینے، قانونی معاونت اور دیگر سماجی خدمات کے لیے ریاستی فنڈز حاصل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔سپروائزر لنڈسے ہوروتھ کے دفتر کے مطابق، کرایہ دار دو ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔یہ قرارداد بے دخلی پر عارضی پابندی کے نفاذ کی سمت پہلا قدم بھی ہو سکتی ہے، اگرچہ اس کے لیے علیحدہ ووٹنگ درکار ہوگی۔ دوسری جانب، مالکانِ مکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فیصلہ کووڈ-19 کے دوران عائد کرایہ منجمد پالیسی کے بعد انہیں ایک اور مالی دھچکا دے سکتا ہے۔ جون سے لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن حکمتِ عملی کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے، جس پر مظاہروں کے ساتھ نیشنل گارڈز اور میرینز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ سپروائزر ہوروتھ اور جینس ہان نے کہا کہ چھاپوں سے خوف و اضطراب پھیل رہا ہے، خاندان متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ خود کو محفوظ رکھنے اور گھر بچانے کے درمیان الجھ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.