vosa.tv
Voice of South Asia!

کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار جہاز لنگر انداز

0

کراچی بندرگاہ پر ملکی میری ٹائم ہسٹری میں نیا سنگِ میل قائم ہو گیا، جہاں ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز "ایم ایس سی مکول” کو کامیابی کے ساتھ لنگر انداز کر دیا۔

یہ جہاز اپنی جسامت اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کے بڑے مال بردار جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔جدید ترین جہاز "ایم ایس سی مکول” کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یو ہے۔ اس کی آمد نہ صرف پاکستان کی بندرگاہی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ پاکستان اب عالمی بحری تجارت میں نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ہچیسن پورٹس پاکستان، جو اس وقت ملک کا واحد ٹرمینل ہے جو اس نوعیت کے بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آپریشنل مہارت اور عالمی معیار کی کارکردگی کے نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ ایم ایس سی مکول کی آمد عالمی شپنگ کمپنیوں کے پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق بڑے جہازوں کو سنبھالنے کی استعداد سے پاکستان کی تجارتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سے فریٹ لاگت میں کمی، برآمدات میں مسابقت اور درآمدات کو کم لاگت پر ممکن بنانے جیسے معاشی فوائد حاصل ہوں گے، جو ملک کی مجموعی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.