vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی فوجی مشق "کیمبرین پیٹرول 2025” میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی

0

برطانیہ کے شہر ویلز میں رواں برس تین سے تیرہ اکتوبر تک منعقد ہونے والی عالمی فوجی مشق "کیمبرین پیٹرول 2025” میں پاک فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

 یہ مشق دنیا بھر میں اپنی سخت ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال ہونے والے 66ویں ایڈیشن میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 137 ٹیموں نے 36 ممالک کی نمائندگی کی۔ ان ٹیموں کو دشوار گزار پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں 60 کلومیٹر فاصلہ 48 گھنٹوں میں طے کرتے ہوئے مختلف فوجی اہداف مکمل کرنے تھے۔ پاک فوج کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جسمانی و ذہنی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کامیابی پاکستان آرمی کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، اور فوج آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام مزید روشن کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.