vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی افغان چوکیوں پر جوابی کارروائی، 20 چوکیوں پر کنٹرول کا دعویٰ

0

اسلام آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے شمال مغربی سرحد پر پیش آنے والی تازہ کشیدگی کے جواب میں افغان حدود میں جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے بیس افغان چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان کی جانب سے شمال مغربی سرحد پر جارحیت کے جواب میں پاکستان نے افغانستان کی بیس چوکیوں کو فتح کر لیا، افغان فوج اپنے زخمیوں اور مارے جانے والے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان اب تک اپنے نو فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرچکا ہے۔ پاکستان کے سرکاری زرائع کے مطابق اب تک پاکستان افغان سرحد پر 20 افغان چوکیاں قبضے میں لے چکا ہے، پاکستان فورسز کی جانب سے افغان فوج کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، برابچا میں افغان طالبان کی بٹالین کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو پاکستان میں لانچ کیا جاتا تھا ذرائع کے مطابق پاک فوج نے انگور اڈہ کے سامنے طالبان فورسز کی چوکی تباہ اور منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر مکمل تباہ کردیا ہے منوجبا کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کرم میں افغان تنصیبات کو نشانہ بنایا اور افغان فوج کے کئی ٹینکس تباہ کر دیئے چترال میں بھی افغانستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے دوسری جانب پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کر لیا ہے یہاں پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی بکتر بند بھی تباہ کر دی گئی نوشکی سیکٹر پر بھی پاک فوج نے طالبان کے غزنالی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا اور مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، اسپین بولدک سیکٹر میں بھی پاکستان نے عصمت اللہ کرار کیمپ کو تباہ کردیا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.