ریاض سیزن 2025 کا شاندار آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "ریاض سیزن 2025” کی رنگارنگ افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں ثقافتی پریڈ سمیت سینکڑوں غیر ملکی فنکاروں نے شرکت کی۔
تقریب میں 30 ہزار سے زائد سعودی شہریوں اور غیر ملکی افراد نے شرکت کر کے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔یہ ایونٹ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں غیر ملکی فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جبکہ مختلف ثقافتی فلوٹس نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ شرکاء نے ان دلچسپ مظاہروں سے بھرپور لطف اٹھایا۔”ریاض سیزن” چھ ماہ تک جاری رہے گا، جس میں بلیوارڈ سٹی، بلیوارڈ ورلڈ اور دیگر کئی تفریحی زونز میں سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس دوران اندرون و بیرونِ ملک سے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے، جو موسیقی، کھیل، ثقافت، اور تفریح سے بھرپور ایونٹس کا حصہ بنیں گے۔افتتاحی تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے مظاہرے پر ہوا، جس نے آسمان کو رنگوں سے جگمگا دیا اور تقریب کو ایک جادوئی منظر میں بدل دیا۔