vosa.tv
Voice of South Asia!

 میئر ایڈمز کا جمیکا نیبرہڈ پلان پر سٹی کونسل کمیٹی کے ووٹ کا خیرمقدم

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی کونسل کی لینڈ یوز اور زوننگ کمیٹیوں کی جانب سے جمیکا نیبرہڈ پلان کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اسے شہر کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

ایڈمز کا کہنا ہے کہ جمیکا، جو کوئنز میں تجارتی اور ٹرانزٹ سرگرمیوں کا مرکز ہے، نیویارک کی تنوع اور ترقی کی بہترین مثال ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس علاقے میں زیادہ گھر اور بہتر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دو سو تیس بلاکس پر محیط زون میں ہزاروں نئے اور مستقل طور پر قابلِ استطاعت گھروں کی تعمیر ممکن ہو گی، جو نیویارک کی تاریخ کا سب سے بڑا “مینڈیٹری انکلوژنری ہاؤسنگ زون” ہو گا۔ منصوبے میں سیوریج سسٹم کی بہتری اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ ان کی انتظامیہ باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کر رہی ہے، پرانے زوننگ قوانین کو بہتر بنا رہی ہے اور ہر سال سستے رہائشی منصوبوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسپیکر ایڈمز، لینڈ یوز کمیٹی چیئرمین سلامانکا جونیئر، زوننگ سب کمیٹی چیئرمین رائلی اور کونسل اراکین جینارو و ولیمز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں ماہ ہونے والی مکمل کونسل ووٹنگ میں بھی اس منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.