vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور سردار یوسف سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کمیٹی کی آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے ساتھ خوش اسلوبی سے ہونے والے مذاکرات اور معاملہ فہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جو لائقِ تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، حکومت امن اور عوامی فلاح کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.