vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ: سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر میں اضافہ

0

واشنگٹن: امریکا میں وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کو سات دن گزر جانے کے بعد عملے کی شدید کمی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر مزید بڑھ گئی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق نیش ول، بوسٹن، ڈلاس، شکاگو، فلاڈیلفیا اور اٹلانٹا سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں عملے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ایجنسی نے پروازوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ان شہروں کے لیے پروازوں کی روانگی وقتی طور پر سست کر دی۔ ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری شان ڈفی نے کہا کہ کئی ایئر ٹریفک کنٹرولرز دباؤ اور بغیر تنخواہ کے کام کرنے کے باعث بیمار ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پروازوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے صدر نک ڈینیئلز کے مطابق چند کنٹرولرز کی غیرحاضری بھی چھوٹے ایئرپورٹس کے نظام کو متاثر کر دیتی ہے کیونکہ ملک بھر میں پہلے ہی تربیت یافتہ عملے کی کمی ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان حکومت کھولنے کا معاہدہ نہ ہوا تو یہ بحران آئندہ ہفتوں میں بڑھ سکتا ہے اور نومبر کے چھٹیوں کے موسم میں لاکھوں امریکیوں کے سفری منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے عملے نے بھی بلوں اور گھریلو اخراجات کی ادائیگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر کئی ہوائی اڈوں نے اپنے وفاقی ملازمین کے لیے امدادی اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں مفت کھانا، سفری سہولتیں اور یوٹیلیٹی بلوں میں رعایت شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.