vosa.tv
Voice of South Asia!

مکہ کے قریب عین النبی، نبی ﷺ کا معجزاتی چشمہ

0

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ سے تقریباً 130 کلومیٹر دور رحاط کے علاقے میں واقع "عین النبی” یعنی نبی کا چشمہ آج بھی تاریخِ اسلام کے ایک معجزے کی علامت کے طور پر موجود ہے۔

 روایت کے مطابق، صحابی رسول ﷺ راشد بن عبدریہ نے فتح مکہ کے بعد رسول کریم ﷺ سے کاشتکاری کے لیے زمین طلب کی، جو انہیں رحاط کے مقام پر عطا کی گئی۔ اس وقت علاقے میں پانی کا کوئی ذریعہ موجود نہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے ایک مشکیزے کے پانی میں اپنا لعابِ دہن ڈال کر راشد بن عبدریہ کو دیا اور اسے پہاڑی ٹیلے پر رکھنے کو فرمایا۔ جہاں وہ مشکیزہ رکھا گیا، وہاں سے ایک چشمہ پھوٹ پڑا اور وہ مقام سرسبز نخلستان میں بدل گیا۔ عرب کی کئی تاریخی کتب میں اس واقعے کا ذکر موجود ہے، جبکہ آج یہ جگہ سیاحوں اور زائرین کے لیے عقیدت و دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.