vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض: فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش، پاکستانی عقاب اور ہتھیاروں نے سب کو متاثر کیا

0

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کی جانب سے سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا آغاز ہوگیا۔

45 ممالک کے 1300 سے زائد عقاب نمائش کا حصہ ہیں۔ پاکستان سمیت خلیجی اور دیگر ممالک کے عقاب شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سعودی شہریوں نے پاکستانی عقاب کو بہترین قرار دیا اور لاکھوں ریال مالیت کی نیلامی میں بھرپور حصہ لیا۔ نمائش میں شکار کے جدید آٹومیٹک اسلحے اور پاکستانی کاریگروں کے ہاتھ سے بنی تلواروں، چھریوں اور چاقوؤں کے اسٹالز نے بھی لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ وزیرآباد کے کاریگروں کے مطابق سعودی عرب ان مصنوعات کے فروغ کے لیے اہم مارکیٹ بن چکا ہے۔ نمائش میں تصویری اور پرانی گاڑیوں کی نمائش بھی شامل ہے، جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.