vosa.tv
Voice of South Asia!

 بروکلین: پولیس فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق، تحقیقات جاری

0

نیویارک: بروکلین کے علاقے کینرسی میں پولیس کی فائرنگ سے 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب ایسٹ 86ویں اسٹریٹ اور کوونٹری روڈ کے قریب پیش آیا۔ ایک 27 سالہ خاتون نے 911 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص جو اسے جانتا ہے، اس کے دروازے پر ہراساں کر رہا ہے اور وہ اس کے خلاف تحفظِ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے چھ اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتبہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔ تعاقب کے دوران پولیس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں پستول ہے، جس پر اسے بارہا ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا گیا، مگر اس نے انکار کر دیا۔ اسسٹنٹ چیف فرینک جورڈانو کے مطابق “مسلسل انتباہ کے باوجود جب اس نے ہتھیار نہ پھینکا تو پولیس نے اسے سینے میں گولی ماری۔” زخمی شخص کو فوری طور پر کنگز کاؤنٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع سے ایک لوڈڈ ریوالور برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات باڈی کیمروں میں ریکارڈ ہو چکی ہیں جبکہ مرنے والے اور خاتون کے درمیان پہلے بھی گھریلو نوعیت کے تنازعات کی رپورٹیں موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.