vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں عالمی کتب میلہ 2025، 25 ممالک کے 200 پبلشر شریک

0

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی کتب میلہ 2025 کا آغاز ہوگیا، جس میں 25 ممالک کے 200 سے زائد پبلشرز نے ڈھائی لاکھ سے زیادہ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔

شہزادی نورہ یونیورسٹی میں جاری اس میلے میں مذہب، سائنس، ادب، تاریخ، اور جغرافیہ سمیت مختلف موضوعات پر کتب رکھی گئی ہیں، جبکہ خطاطی کے مقابلے اور ثقافتی رقص بھی میلے کا حصہ ہیں۔ ازبکستان کے معروف خطاط حبیب اللہ صالح، جنہیں حضرت عثمان بن عفانؓ کے دور کے قرآن پاک کے نسخے کی طرز پر خطاطی کا اعزاز حاصل ہے، بھی اس میلے میں شریک ہیں اور شرکاء کو قرآنی رسم الخط کے تاریخی پہلوؤں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ کتب میلے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کتاب انسان کی بہترین ساتھی اور رہنمائی کا ذریعہ ہے، اس لیے مطالعے کا رجحان بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.