
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی کاؤنٹر ٹیرر ازم فنڈنگ میں سے 187 ملین ڈالر کی کٹوتی واپس لے لی ہے۔ یہ فیصلہ شدید عوامی دباؤ اور نیویارک کے اعلیٰ حکام کی مخالفت کے بعد کیا گیا۔
فنڈز کی بحالی کا اعلان جمعہ کی شب کیا گیا، جس کے بعد گورنر کیتھی ہوکل نے اسے "عوامی تحفظ کی بڑی کامیابی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "جیسے ہی ان تباہ کن کٹوتیوں کا اعلان ہوا، میں نے واضح کر دیا تھا کہ نیویارک اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کاؤنٹر ٹیرر ازم آپریشنز کی فنڈنگ میں کمی برداشت نہیں کرے گا۔”این وائی پی ڈی کمشنر جیسیکا ٹش نے بھی پہلے ان کٹوتیوں کو شہر کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ نیویارک حکام کی شدید اپیلوں اور متعدد قانونی مشاورتوں کے بعد واپس لیا۔ فنڈز کی بحالی سے پولیس کو جدید سیکیورٹی اقدامات، نگرانی کے نظام اور ہنگامی ردعمل کی تربیت میں مدد ملے گی۔