vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ کی ووٹنگ ایک بار پھر ناکام

0

واشنگٹن — امریکی سینیٹ میں جمعہ کو حکومتی فنڈنگ بل پر ووٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوگئی، جس کے بعد وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے جلد خاتمے کی امیدیں مزید کم ہوگئی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وفاقی محکموں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں اور اخراجات میں کٹوتیوں کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔تیسرے روز تک جاری اس حکومتی شٹ ڈاؤن میں جمعہ کے روز سینیٹ نے ری پبلکنز کے پیش کردہ بل پر 54-44 ووٹ دیے، جو 60 ووٹوں کی حد سے کم رہے۔ اس ناکامی کے بعد ارکانِ سینیٹ نے ہفتے کے اختتام پر مزید ووٹنگ کے امکانات مسترد کرتے ہوئے عملاً پارلیمانی تعطل تسلیم کر لیا۔ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے آئندہ ہفتے قانون سازی کا عمل روکنے کا اعلان کیا، تاکہ سینیٹ کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ ہاؤس ری پبلکنز کے منظور کردہ بل پر بات چیت کرے۔ دریں اثنا، دونوں جماعتوں نے اپنی اپنی پوزیشن مزید سخت کر لی ہے۔ ڈیموکریٹس نے مؤقف اپنایا ہے کہ جب تک صحت عامہ کے فوائد میں توسیع شامل نہیں کی جاتی، وہ حکومتی فنڈنگ کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔صدر ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو “تاریخی موقع” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفاقی اداروں کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا وقت ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے بجٹ ڈائریکٹر رس ووٹ کو بطور “گریم ریپر” ظاہر کیا، جو وفاقی منصوبوں میں اربوں ڈالر روکنے کے ذمہ دار ہیں۔ جمعہ کو ووٹ نے مزید 2.1 ارب ڈالر کے شکاگو انفراسٹرکچر فنڈز منجمد کرنے کا اعلان کیا۔ڈیموکریٹس نے اسے “سیاسی انتقام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات عام امریکیوں پر پڑیں گے، خصوصاً وہ خاندان جو فوجی تنخواہوں کی بندش کے باعث خوراکی امداد کے محتاج ہو چکے ہیں۔ ہاؤس کے ڈیموکریٹک لیڈر ہکیم جیفریز نے کہا “یہ ظالمانہ پالیسی بالآخر انہی کے خلاف جائے گی جو اسے استعمال کر رہے ہیں۔”دوسری جانب ری پبلکن رہنما جان تھون نے کہا کہ اب ذمہ داری ڈیموکریٹس پر عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تعاون کریں۔ ان کے مطابق “اب وقت آگیا ہے کہ وہ سیاست کے بجائے عوامی مفاد میں ووٹ دیں۔”اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر شٹ ڈاؤن طویل ہوا تو تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین عارضی طور پر فارغ کیے جا سکتے ہیں، جس سے روزانہ 40 کروڑ ڈالر اجرتوں کی صورت میں معیشت سے نکل جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.