vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں پولیس کے حملے پر صحافیوں کا احتجاج

0

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پولیس کے حملے پر صحافیوں نے احتجاج کیا، اور ملک بھر کے پریس کلبوں میں یوم سیاہ منایا گیا ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر دھاوہ بول کر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور صحافیوں پر حملے کے خلاف ملک آج یوم سیاہ منایا گیا، حکومت کی جانب سے واقعے کی مذمت اور انکوائری کے اعلان کے باوجود صحافیوں نے آج یوم سیاہ کا اعلان کیا اور احتجاج کیا، پاکستان بھر کی صحافتی تنظیموں نے اسے آزادی ء صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، گذشتہ روز نیشنل پریس کلب کے سامنے عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی حمایت میں کئے جانے والے مظاہرین کی گرفتار کے لئے پولیس تعاقب کرتے ہوئے پریس کلب میں داخل ہوئی اور مظاہرین کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.