vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیو یارک: لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر دو ڈیلٹا ریجنل طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے

0

 نیویارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر دو ڈیلٹا ریجنل طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ 

حکام کے مطابق واقعہ رات 9 بج کر 56 منٹ پر پیش آیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو کے مطابق ایک طیارے کے دائیں بازو نے دوسرے طیارے کے اگلے حصے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ونڈشیلڈ کو نقصان پہنچا اور کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ٹکراؤ کم رفتار پر ہوا، تاہم دونوں طیاروں کو فوری طور پر آپریشن سے روک دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی مکمل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے بھی تفصیلی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.