vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: امیگریشن ایجنٹس کی کارروائیاں تیز، ہزاروں افراد گرفتار

0

نیویارک: امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف نیویارک میں پہلے سات مہینوں کے دوران کم از کم 4,600 گرفتاریوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو گزشتہ سال کے مجموعی اعداد سے زیادہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال نیویارک ریاست بھر میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، صرف پہلے سات مہینوں کے دوران کم از کم 4,600 گرفتاریوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو گزشتہ سال کے مجموعی اعداد سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ گرفتاریاں نیویارک سٹی کے فیڈرل پلازا امیگریشن کورٹ میں ہوئیں جہاں 1,600 سے زائد افراد کو عدالت یا چیک اِن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں، اپ اسٹیٹ نیویارک میں ایری کاؤنٹی میں 520، منرو کاؤنٹی میں 165، جبکہ البانی اور سیراتوگا کاؤنٹیوں میں بالترتیب 130 اور 118 گرفتاریاں رپورٹ کی گئیں۔امیگریشن ماہرین کے مطابق، اس بار کارروائیوں میں وہ افراد بھی نشانہ بنے ہیں جو اپنے کیسز کے حل کے لیے باقاعدہ طور پر امیگریشن دفاتر میں رپورٹ کر رہے تھے۔ نیو یارک امیگریشن کولیشن کے صدر نے بتایا کہ “ہم نے گزشتہ کئی برسوں میں اس قدر گرفتاریوں اور اتنی جارحانہ پالیسی نہیں دیکھی۔”رپورٹ کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جبکہ 170 افراد نے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ریاست بھر میں بڑھتی ہوئی گرفتاریوں نے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی برادریوں میں شدید خوف پیدا کر دیا ہے۔ دوسری جانب، ریاستی حکومت اس معاملے پر محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ گورنر کیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ وہ امیگرینٹس کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گی، تاہم مجرموں کی حوالگی میں وفاقی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.