vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوامِ متحدہ کا اجلاس، پی ٹی آئی امریکا کا اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے مظاہرہ

0

پاکستان تحریکِ انصاف نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈ  کواٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی یو ایس اے  نے احتجاجی  مظاہرہ کیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی   قاسم خان سوری بھی  مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی یو ایس اے کے سینئر رہنما امجد نواز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئین  وقانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں  پاکستان   کا قومی پرچم، اپنی پارٹی جھنڈے اور بانی چیئرمین کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے میں نوجوان مردو خواتین کارکنان سب ہی شامل تھے۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مختلف مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک   منتخب وزیر اعظم تھے، انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے  ضروری ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.