vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا دوبارہ واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا کہ اگر میئر موریل باؤزر نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون سے انکار جاری رکھا تو وہ ایک بار پھر واشنگٹن، ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کردیں گے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ان کی مداخلت کے دوران شہر میں جرائم میں کمی آئی، اور خبردار کیا کہ اگر امیگریشن تعاون ختم ہوا تو وہ "نیشنل ایمرجنسی” نافذ کر کے دوبارہ پولیس کو وفاقی کنٹرول میں لے آئیں گے۔ اگرچہ باؤزر نے وفاقی ایجنسیوں جیسے ایف بی آئی، ڈی ای اے اور سیکرٹ سروس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا کہا، لیکن ICE کو اس فہرست سے نکال دیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ایمرجنسی دور میں ہونے والی گرفتاریوں میں 40 فیصد امیگریشن سے متعلق تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کو جرائم کے خلاف کارروائی کے نام پر آگے بڑھایا۔ دریں اثنا، ڈسٹرکٹ کے اٹارنی جنرل نے فوج کے استعمال کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے جبکہ سابق اعلیٰ فوجی افسران نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.