vosa.tv
Voice of South Asia!

 بادشاہ چارلس سوم ٹرمپ کے دوسرے دورۂ برطانیہ پر شاہانہ استقبال کے لیے تیار

0

 برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی دوسرے سرکاری دورے کے موقع پر ونڈسر کیسل میں شاہی پروٹوکول اور شان و شوکت کے ساتھ ان کا استقبال کرنے جا رہے ہیں۔

1000 سال پرانے قلعے میں وہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جو برطانیہ اپنی روایت کے مطابق کسی عالمی رہنما کو متاثر کرنے کے لیے کرتا ہے۔یہ دورہ محض شاہانہ نمائش نہیں بلکہ عملی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ برطانیہ، صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں سازگار تجارتی شرائط حاصل کرنے اور یوکرین کے مسئلے پر امریکی حمایت بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ٹرمپ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ ٹرمپ نہ صرف شاہی روایت کے مداح ہیں بلکہ ان کی والدہ کا تعلق بھی اسکاٹ لینڈ سے تھا۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے رواں برس واشنگٹن جا کر صدر ٹرمپ کو یہ دعوت نامہ بذات خود دیا تھا، جو پہلی بار کسی امریکی صدر کو دوسرا سرکاری دورہ دینے کا منفرد اعزاز ہے۔ بدھ کی شب ونڈسر کیسل میں سرکاری عشائیہ اس دورے کا مرکزی حصہ ہو گا جہاں 160 مہمانوں کے لیے 200 سال پرانے چاندی کے برتن اور شاہی زیورات کے ساتھ میز سجائی جائے گی۔اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم اسٹارمر چییکرز میں ملاقات بھی کریں گے، جہاں تجارتی تعلقات اور یوکرین تنازعے سمیت اہم عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.