سانحہ نائن الیون کی یاد میں کوپو کے دفتر پر پرچم کشائی
نیویارک( نمائندہ ووسا ٹی وی )امریکی تاریخ میں دہشت گردی کے المناک واقعے نائن الیون کو 24 سا ل گزر گئے لیک عوام کے ذہنوں میں یہ واقعہ آج بھی تازہ ہے۔ سانحے کے 24 برس مکمل ہونے پر آج امریکا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں سماجی و فلاحی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) نے سانحہ نائن الیون کی یاد میں کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع دفتر میں ایک تقریب کا اہتما م کیا اور عمارت امریکی پرچم بھی لہرایا گیا۔اس موقع پر مختلف کمیونٹی کے افراد اور کوپو کے سربراہ محمد رضوی، ان کے ٹیم ممبرا ن اور والنٹیئرز وجود تھے۔ شرکا نے سانحہ نائن الیون کے متاثرین کی یاد میں خاموشی اختیار کی اور لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تیار کردہ فوڈ بیگز بھی سفید پوش اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کیے گئے۔
