vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ کا غیر قانونی تارکین وطن کی صحت سہولتوں پر کریک ڈاؤن

0

 ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو دی جانے والی صحت سہولتوں کے اخراجات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 وفاقی ادارہ سی ایم ایس نے چھ ڈیموکریٹک ریاستوں کو نوٹس جاری کیا ہے جن میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، الی نوائے، مینیسوٹا، اوریگون اور واشنگٹن شامل ہیں۔ ان ریاستوں پر الزام ہے کہ انہوں نے وفاقی فنڈز کا استعمال کر کے غیر قانونی تارکین وطن کو مکمل میڈیکل سہولتیں فراہم کیں۔انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وفاقی فنڈز صرف مستحق اور قانونی حیثیت رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن پر یہ رقم خرچ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کیلیفورنیا سب سے زیادہ زیرِ تحقیق ہے کیونکہ ریاست نے خود وفاقی حکومت کو رپورٹ کیا کہ اس نے کم از کم 500 ملین ڈالر زائد بل کر دیے تھے۔ یہ رقم ذہنی صحت، ادویات اور ڈینٹل کیئر جیسی سہولتوں پر استعمال ہوئی جنہیں وفاقی قانون کے تحت فنڈ نہیں کیا جا سکتا۔تاہم ڈیموکریٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاسی ہے اور اس سے نہ صرف تارکین وطن کے علاج میں رکاوٹ پیدا ہوگی بلکہ اسپتالوں اور کلینکس پر بھی غیر معمولی دباؤ پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.