vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

0

سعودی عرب میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کبابش آرٹس کونسل اور عالمی حلقہء فکروفن جدہ کے زیراہتمام ایک شاندار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

مشاعرے میں پاکستان کے نامور شاعر ندیم بھابھہ مہمانِ خصوصی تھے، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات، قونصل خانہ پاکستان کے نمائندے اور شائقینِ شعر و ادب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ محفلِ مشاعرہ میں ندیم بھابھہ نے وطن سے محبت، فکری گہرائی اور شعری لطافت سے بھرپور کلام پیش کیا جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔محفلِ مشاعرہ کے صدر اشفاق بدایونی نے ان کے اشعار کو دل کی آواز اور روح کی ترجمانی قرار دیا، فیصل طفیل اور آفتاب ترابی نے جدہ کے شعراء کی نمائندگی کرتے ہئے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ چیئرمین کبابش آرٹس کونسل علی خورشید سلطان اور صدر عالمی حلقہء فکروفن جدہ آفتاب ترابی نے کہا کہ دیارِ غیر میں اردو ادب کی شمع روشن رکھنا ہمارا مشن ہے اور ندیم بھابھہ جیسے صاحبِ کمال شاعر کے اعزاز میں یہ محفل اسی جذبے کی خوبصورت تعبیر ہے، قونصل خانہ پاکستان جدہ کے پریس قونصلر عرفان چوہدری، قاری عبدالباسط اور چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے محفلِ مشاعرہ کو اردو ادب کی عظیم روایت، قومی وقار اور فکری یکجہتی کا مظہر قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.