vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: امیگرینٹس کی شہریت کے راستے میں نئی رکاوٹ

0

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہریت کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے ایک نیا اصول نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اب شہری بننے کے درخواست گزاروں کے کردار اور اہلیت جانچنے کے لیے ان کے پڑوسیوں کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ ایمیگریشن سروسز (USCIS) کے مطابق یہ پالیسی کئی دہائیوں بعد دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 1991 کے بعد اس طریقہ کار کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اب اہلکار پڑوسیوں اور ساتھی ملازمین سے انٹرویوز کے ذریعے یہ طے کریں گے کہ درخواست گزار "اچھے اخلاقی کردار” کے حامل ہیں یا نہیں۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام شہریت کے حصول کو مزید مشکل بنا دے گا، حالانکہ موجودہ قانون کے تحت درخواست دہندگان کو صرف تین سے پانچ سال تک امریکہ میں مستقل رہائش، صاف کریمنل ریکارڈ اور انگریزی و سِوکس ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی شہریت کے عمل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے اور اس سے ہزاروں درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.