vosa.tv
Voice of South Asia!

اوکلاہوما: کیتھولک چرچ کی تارکین وطن کے لیے مفت تعلیمی کلاسز

0

اوکلاہوما(ویب ڈیسک) اوکلاہوما کے کیتھولک چرچز نے تارکین وطن کو امریکی معاشرے میں ڈھلنے میں مدد دینے کے لیے مفت تعلیمی کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام ملک بھر میں امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اوکلاہوما سٹی کے آرچ ڈائیوسس نے ہولی اینجلز ایجوکیشن سینٹر قائم کیا ہے جہاں انگریزی، تاریخ، مالیاتی فہم اور دیگر مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔ نومبر میں نرم آغاز کے بعد اب تک 175 افراد کامیابی سے یہ کورسز مکمل کر چکے ہیں۔سینٹر کے ڈائریکٹر لوئس سوٹو، جو خود 25 سال قبل امریکا آئے اور بعد میں شہری بنے، نے کہا کہ یہ پروگرام تارکین وطن کو امریکی معاشرت، زبان اور اقدار میں بہتر طریقے سے ضم ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔سوٹو کے مطابق چرچ کا مقصد لوگوں کے خوف کو کم کرکے انہیں امریکی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان، تاریخ اور شہری اقدار سیکھنے سے تارکین وطن نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی طاقت اور تعاون کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.