vosa.tv
Voice of South Asia!

کنیکٹی کٹ: آئی سی آئی کے خلاف تارکین وطن کا احتجاجی مظاہرہ

0

کنیکٹی کٹ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے طریقہ کار کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں شہریوں، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی سیاست دانوں نے سپیریئر کورٹ کے باہر جمع ہو کر ایجنٹس کے سخت رویے پر شدید تنقید کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت کے احاطے میں مسلح اور نقاب پوش اہلکاروں کی جانب سے تارکین وطن کی گرفتاریوں میں ایسا خوفناک انداز اپنایا جا رہا ہے جس نے کمیونٹی کو عدم تحفظ اور خوف کا شکار کر دیا ہے۔مظاہرے میں شرکت کرنے والے کمیونٹی رہنماؤں نے ان کارروائیوں کو "پریشان کن اور خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ریاستی قوانین اور عدالتی ماحول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے مشاہدات اور مختلف میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتیں انصاف کی علامت ہونی چاہئیں، لیکن آئی سی ای اہلکاروں کے رویے نے انہیں تارکین وطن کے لیے خوف کی جگہ بنا دیا ہے۔ریاستی قانون سازوں اور اسٹامفورڈ کے بورڈ آف ریپریزنٹیٹوز کے ارکان نے بھی مظاہرے میں شرکت کر کے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ فوری طور پر ایسی قانون سازی کی جائے جس کے تحت ریاستی عدالتوں کو وفاقی ایجنسیوں کی کارروائیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد مزید متزلزل ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.