vosa.tv
Voice of South Asia!

کولوراڈو: بند جیل امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر کھولنے کا منصوبہ

0

ٹرمپ انتظامیہ نے کولوراڈو میں بند جیل ہڈسن کریکشنل فیسلٹی کو امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر دوبارہ کھولنے کے اراے کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس ارکان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ویلڈ کاؤنٹی میں واقع یہ مڈیم سیکیورٹی جیل 2009 میں تعمیر ہوئی تھی اور 2014 میں بند ہونے سے پہلے الاسکا کے قیدیوں کو رکھتی تھی، جبکہ اس میں تقریباً 1,250 افراد رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔جیو گروپ، جو آئی سی ای کی پروسیسنگ سہولیات چلاتا ہے، کا کہنا ہے کہ معمولی تبدیلیوں کے بعد یہ مرکز مرد و خواتین دونوں قیدیوں کو سنبھال سکتا ہے۔ کمپنی نے فروری میں آئی سی ای کو بتایا تھا کہ وہ ضرورت پڑنے پر چند ماہ میں ہی قیدی قبول کرنا شروع کرسکتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ عمارت بہترین حالت میں موجود ہے۔ٹاؤن انتظامیہ نے ابھی تک اس منصوبے پر کوئی باضابطہ تبادلۂ خیال نہیں کیا، جبکہ مقامی کونسلر کے مطابق اس کا اثر عوامی سہولیات، ٹریفک اور مقامی روزگار پر پڑ سکتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئی سی ای کولوراڈو میں اپنی حراستی گنجائش بڑھانے کے لیے چھ مختلف مقامات پر غور کر رہا تھا، جن میں ہڈسن بھی شامل ہے۔آئی سی ای ترجمان کے مطابق بڑھتی ہوئی گرفتاریوں کے باعث مزید بیڈ اسپیس کی ضرورت ہے۔ صرف پچھلے ماہ ڈینور میٹرو ایریا میں 243 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جیو گروپ اس وقت ملک بھر میں آئی سی ای کے لیے 18 مراکز چلا رہا ہے اور امریکا کے علاوہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں بھی نجی جیلیں اور ذہنی صحت کی سہولیات چلاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.