نیویارک: 6 گھنٹوں کے دوران 6 فائرنگ کے واقعات، 2 اموات
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کے پے در پے واقعات نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ صرف 6 گھنٹوں کے دوران 6 فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں 2 اموات بھی ہوئیں۔
نیویارک سٹی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آنے والے پے در پے فائرنگ کے واقعات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ محض چھ گھنٹوں میں چھ مختلف واقعات میں دو افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔برونکس میں اسٹین بارنباس اسپتال کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے، جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ اسی علاقے میں کروٹونا پارک وے پر دو خواتین اور ایک مرد کو گولیاں لگیں۔ ایک شخص کو موقع سے حراست میں لیا گیا، مگر باضابطہ الزامات عائد نہیں ہوئے۔بروکلین میں بوشوک ایونیو پر ایک مرد اور ایک عورت کو معمولی زخم آئے، جبکہ ایسٹ فلیٹ بش میں فائرنگ سے 59 سالہ شخص شدید زخمی اور 35 سالہ شخص بازو میں گولی لگنے سے متاثر ہوا۔سائپرس ہلز میں پائن اسٹریٹ پر ایک 23 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ فَر راک اوے میں بیچ 17ویں اسٹریٹ پر 30 سالہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔سن سیٹ پارک میں 57ویں اسٹریٹ اور 4ویں ایونیو پر جھگڑے کے بعد 45 سالہ روبرٹو کویواس مارے گئے۔پولیس کے مطابق بیشتر واقعات میں کوئی باضابطہ گرفتاری نہیں ہوئی اور تحقیقات جاری ہیں۔