vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کا ٹی ایل سی کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقادکیا۔ ڈرائیورزکو  گاڑیوں کی رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کے طریقہ کار پر آگہی دی گئی۔

نیویارک میں کونسل آف  پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام  پاکستانی  کمیونٹی کے ڈرائیور ز کے لیے  کونی آئی لینڈ  ایونیو پر اپنے  دفتر میں منعقدہ  ورکشاپ کا اغاز  تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ورکشاپ کی نظامت کوپو کے سربراہ محمد رضوی کر رہے تھے جنھوں نے تمام مہمانوں کا  تعارف کروایا اور شرکاء کو ورکشاپ کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ٹی ایل سی کی لیگل افیئرز کی ڈپٹی کمشنر شیررل  لوٹو کا کہنا تھا ٹی ایل سی سے لاکھوں افراد کا روز گار وابستہ ہے، ہم ڈرائیورز کی تربیت کے ذریعے مسافروں کی  حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ورکشاپ  میں  ٹی ایل  سی سمیت  نیویارک سٹی کے کمیونٹی ا فیئرز  یونٹ کے افسران بھی شریک  ہوئے۔ شرکاء کو    پریزنٹیشن  سے  آگاہ کیا  گیا کہ یومیہ 2 لاکھ ڈرائیور کوروز گار اور ایک ملین افراد کو  سفر ی سہولت میسر آتی ہے،مقررین نے  ڈرائیورزکوٹی ایل سی  کی  گاڑیوں کی رجسٹریشن، پرمٹ  اورلائسنس کے طریقہ کار سے متعلق  آگہی دی۔ اس موقع   پرنیویارک سٹی کے میئر آفس  میں سینئر  ایڈ وائزر  اور مسلم لائژن آفیسر  مہدی  حسن نے بھی اظہارِخیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر ایرک ایڈمز کی ہمیشہ یہ  کوشش رہی ہے کہ  تمام شعبوں سے شہریوں کے مسائل  حل ہوسکیں۔  ورکشاپ  میں شریک ڈرائیورز نے  اپنے  مختلف مسائل  سے متعلق سوالات کیے۔ ٹی ایل سی افسران، ان کے اٹارنی اور متعلقہ پولیس نے  اپنے جوابات کے ذریعے ان کا حل پیش کیا۔ ورکشاپ میں  نیویارک پولیس میں شامل  پاکستانی نژاد افسران بھی شریک تھے۔ قبل ازیں ڈرائیورز کو یہ آگہی دی  گئی کہ پبلک سیفٹی  پہلی ترجیح ہے، کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام  پر  کاروائی  کی جاتی  ہے اور ڈرائیورز کی شکایات کو بھی  بلاتفریق حل کرنے پر کاربند ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.