vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: پولیس ڈپارٹمنٹ میں 200 افسران کی ترقیاں

0

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں 200پولیس افسران اور سویلین کو ترقیوں اور اعزازات سے نوازا گیا۔ جن میں پاکستانی نژاد کیپٹن اویس خانزادہ کی بطور ڈپٹی انسپکٹر ترقی بھی شامل ہے ۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں مزید 200افسران کو ترقیاں مل گئیں، پاکستانی نژاد کیپٹن اویس خانزادہ کو ڈپٹی انسپکٹر کا عہدہ ملا اور 39سول اراکین کے عہدوں میں اپ گریڈیشن کی گئی۔ جن میں26 کو مختلف انتظامی، تکنیکی اور آپریشنل شعبوں میں ترقی ملی جبکہ22 کو ڈٹیکٹو سیکنڈ گریڈ، اور 6 کو ڈٹیکٹو فرسٹ گریڈ بنایا گیا ،25سارجنٹ کو بھی ترقی ملی اور 10لیفٹیننٹس میں 9 کو اسپیشل اسائنمنٹ دی گئی۔اعلیٰ انتظامی رینکس میں 7 کو ڈپٹی انسپکٹر، 6 کو انسپکٹر، اور 4 کو ڈپٹی چیف بنایا گیا،جن میں میری کنگ نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی ڈومینیکن خاتون چیف بھی شامل ہیں ، تقریب کا انعقاد ون پولیس پلازا میں کیا گیا، جس کی صدارت پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے کی۔ تقریب کا آغاز امریکی قومی ترانے، پرچم کشائی سے ہوا، اس موقع پر گزشتہ ہفتے ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ڈٹیکٹو دیدارالسلام کو یاد کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار بھی کی گئی ۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے اپنے خطاب میں ترقی پانے والے افسران کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ان افسران کی کوششوں کی بدولت نیویارک شہر میں جرائم کی شرح تاریخی طور پر کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔تقریب میں ایک پاکستانی نژاد کیپٹن اویس خانزادہ کو ڈپٹی انسپکٹر کا عہدے پر ترقی ملنے پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ کی کامیابی کو نیویارک میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے باعث فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کوئنز میں ایک جلتے ہوئے گھر سے دو افراد کی جان بچانے والے سارجنٹ اسپیشل اسائنمنٹ برائن ویسلی کو ڈٹیکٹو سیکنڈ گریڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔تقریب کا اختتام فادر لامی کی دعا اور آفیسر سانتے کے گائے ہوئے قومی نغمےگاڈ بلیس امریکہ سے ہوا، جس پر شرکاء نے کھڑے ہو کر زوردار تالیاں بجائیں اور ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.