vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا اور مسیسیپی میں نسلی امتیاز سے متعلق نصف صدی پرانے مقدمات ختم

0

امریکی محکمہ انصاف کے سول رائٹس ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ہینڈری کاؤنٹی، فلوریڈا اور کوپیا کاؤنٹی، مسیسیپی میں تعلیمی اداروں میں نسلی امتیاز ختم کرنے سے متعلق دو پرانے مقدمات کو خارج کر دیا گیا ہے۔

یہ مقدمات نصف صدی سے زائد عرصے سے عدالت کے زیرِ سماعت تھے۔یہ دونوں مقدمات 1970 میں اس الزام پر دائر کیے گئے تھے کہ وہاں نسلی بنیادوں پر دو الگ الگ اسکول سسٹم چلائے جا رہے تھے، جو غیر قانونی ہے۔ تفصیلی جائزے کے بعد سول رائٹس ڈویژن نے طے کیا کہ دونوں کاؤنٹیز کے اسکول اب یونٹری یعنی یکساں نظام میں ہیں اور سابقہ نسلی امتیاز کی باقیات عملی طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق، 5 اگست کو ہینڈری کاؤنٹی اور 6 اگست کو کوپیا کاؤنٹی کے مقدمات کو مستقل طور پر خارج کر دیا گیا۔سول رائٹس ڈویژن کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیٹ کے ڈھلوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ ایسے پرانے عدالتی احکامات ختم کر رہی ہے جو آج کے کلاس روم کے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے بقول، پچپن سالہ وفاقی کنٹرول کے خاتمے کے بعد مقامی ٹیکس دہندگان کا پیسہ اب نسلی امتیاز کی نگرانی کے بجائے تعلیمی معیار بہتر بنانے پر خرچ کیا جا سکے گا۔یہ اقدام محکمہ انصاف کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد پرانے عدالتی احکامات کا ازسرِنو جائزہ لے کر ان مقدمات کو ختم کرنا ہے جن کی ضرورت اب باقی نہیں رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.