vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین:سینٹ جارج ہوٹل کا مارکی گرنے سے سب وے اسٹیشن بند

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع تاریخی سینٹ جارج ہوٹل کے باہر لگا 10 بائے 20 فٹ کا مارکی اچانک گر گیا، واقعے کے بعد کلارک اسٹریٹ کا سب وے اسٹیشن فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بروکلین میں واقع تاریخی سینٹ جارج ہوٹل کے باہر لگا 10 بائے 20 فٹ کا مارکی اچانک گرگیا، جس سے ملبہ چاروں طرف بکھر گیا اور کلارک اسٹریٹ کا 2/3 سب وے اسٹیشن فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گرنے والا مارکی ہینری اسٹریٹ پر واقع بڑے دو مارکیز میں سے ایک تھا۔ عمارت جو ایک صدی سے زائد عرصہ قبل ہوٹل کے طور پر کھولی گئی تھی، اب مختلف کالجوں کے طلبہ کے لیے ڈورمیٹری کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔نیو یارک سٹی کونسل کے رکن لنکن ریسٹلر کے مطابق، اس عمارت کے نجی مالک نے نہ صرف عمارت کی بیرونی حالت کو نظر انداز کیا بلکہ کلارک اسٹریٹ سب وے اسٹیشن کی مناسب دیکھ بھال میں بھی ناکامی ظاہر کی ہے۔ ریسٹلر نے بتایا کہ صرف دو دن قبل ہی انہوں نے نیو یارک سٹی ٹرانزٹ کے سربراہ کو اسٹیشن کی خستہ حالی کا مشاہدہ کرانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ریسٹلر نے کہا، یہ جگہ گندگی سے بھری ہوتی ہے، صفائی نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں موجود چھوٹے کاروبار گرمیوں کے دنوں میں شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ مالک نہ اسٹیشن اور نہ ہی عمارت کی بیرونی حالت کی پرواہ کر رہا ہے۔پڑوسیوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک رہائشی کلاڈیا آرڈونیز نے کہا، شکر ہے کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب سڑکوں پر رش کم ہوتا ہے، ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.