vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی:  ٹریفک حادثہ، 1 بچہ جاں بحق، 3 زخمی

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق، واقعہ  نیوجرسی کے علاقے اوکلینڈ کے ایسٹ اوک اسٹریٹ اور رماپو ویلی روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پورا گھرانہ سڑک عبور کر رہا تھا جب ایک سفید رنگ کی ایکیورا گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں کو راستہ دیے بغیر موڑ کاٹا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ متاثرہ خاندان قریبی بچوں کے طبی مرکز سے واپس آ رہا تھا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی والدہ، پانچ سالہ بھائی اور نو ماہ کی بہن زخمی ہو گئے۔ مرکز کے عملے نے فوری طور پر مدد فراہم کی، لیکن شدید زخمی بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ برگن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق ڈرائیور موقع پر موجود رہا اور حکام سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال متاثرین یا ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.